روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلکس نے اپنے قرآنی منصوبے برائے سن 1447ھ کے تحت دینی علوم کے طلباء کے لیے دو نئے قرآنی کورسز کا آغاز کر دیا ہے۔
اس منصوبے کا اہتمام و انتظام کمپلکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ کی طرف سے کیا گیا ہے۔ قرآنی تربیت پر مبنی یہ منصوبہ چار پروگراموں پر مشتمل ہے۔
انسٹی ٹیوٹ میں حوزوی امور کے سربراہ شیخ وسام سبتی نے کہا کہ آج ہم نے مدرسہ سید عبداللہ شیرازی اور مدرسہ دارالحکمہ میں چوتھے اور پانچویں کورس کا آغاز کیا ہے، جس میں 70 طلباء نے شرکت کر رہے ہیں، جس سے نصاب میں حصہ لینے والے کل طلباء کی تعداد 150 ہوگئی ہے۔
یہ قرآنی تربیتی منصوبہ تین تدریسی مراحل پر مشتمل ہے، جن میں احکامِ تلاوت اور علومِ قرآن کی تدریس شامل ہے۔ ابتدائی مرحلہ دو ماہ پر محیط ہوتا ہے، جس کے بعد دوسرا مرحلہ تین ماہ تک جاری رہتا ہے۔ ان دونوں مراحل کی تکمیل کے بعد طلبہ تجوید کے قواعد، قرآن فہمی کی بنیادی مہارتوں اور قرآنی علوم کے مبادی سے مکمل طور پر آراستہ ہو جاتے ہیں۔ اس کے بعد وہ تیسرے مرحلے میں داخلے کے اہل ہوتے ہیں، جو کہ قرآنِ کریم کے تخصصی علوم پر مشتمل ہے۔






