روز عاشور کے قریب آتے ہی کربلا میں ماتمی جلوسوں اور زائرین کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر بڑھتا جا رہا ہے (تصاویر)

جیسے جیسے عاشور کا دن قریب آتا جا رہا ہے سيد الشهداء و أبي الأحرار امام حسين(عليه السلام) اور ان کے باوفا اصحاب کی شہادت و مصیبت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے کربلا آنے والے ماتمی جلوسوں اور زائرین کا رش بھی بے انتہا بڑھتا جا رہا ہے کربلا میں جہاں نظر اٹھتی ہے وہاں ماتمی جلوس اور دیگر عراقی شہروں اور دوسرے ممالک سے آئے ہوئے زائرین ہی نظر آتے ہیں۔


امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے حرموں نے کربلا کی مقامی حکومت کے ساتھ مل کر اس المناک واقعہ کی یاد منانے والوں کے لیے ہر ممکن انتظامات کیے ہیں۔


الکفیل نیٹ ورک کے فوٹو گرافروں نے زائرین اور ماتمی جلوسوں کی کچھ تصاویر ہمیں ارسال کی ہیں کہ جنھیں آپ ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:

قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: