روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ امورِ خدمات* کی جانب سے حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے روضہ مبارک میں آنے والے زائرین کے لیے متنوع خدمات کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، جن میں روضہ مبارک کے اطراف اور میں روزانہ قالین بچھانا بھی شامل ہے۔
شعبے کی مخزن یونٹ کے انچارج، طارق عبد الرضا نے بتایا: شعبے کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر روضہ مبارک کے گرد و نواح میں سینکڑوں قالین بچھاتا ہے، تاکہ زائرین کے لیے ایک آرام دہ اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے، جو ان کے قیام اور استراحت کے لیے موزوں ہو۔
انہوں نے مزید بتایا کہ: قالین بچھانے کا عمل صرف ایک مقام تک محدود نہیں، بلکہ باب قبلة کے سامنے نماز جماعت کے لیے جگہ تیاری اور خاص طور پرایام مناسبات اور جمعرات میں وسیع تر رقبے میں قالین بچھائے جاتے ہے تاکہ زائرین کی کثیر تعداد کو سہولت میسر آ سکے۔
شعبۂ امورِ خدمات اس امر کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے کہ زائرین کے لیے عبادت و زیارت کے دوران سہولت، وقار اور راحت بخش ماحول فراہم کیا جائے، تاکہ وہ اپنے روحانی سفر کو بھرپور اطمینان کے ساتھ مکمل کر سکیں۔




