اعلیٰ دینی قیادت حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلّہ) کی اہلیہ محترمہ کا انتقال ہو گیا ہے۔ مرحومہ آیت اللہ سید میرزا حسن کی صاحبزادی اور مجدّد الشیرازی (قدّس سرّھما) کی پوتی تھیں۔
ان کی تشیع جنازہ کے مراسم پیر، 6 ربیع الثانی کو صبح 9 بجے مسجد شیخ طوسی میں ادا کیے جائیں گے۔ جبکہ ایصالِ ثواب کے لیے مجالسِ فاتحہ پیر اور منگل کو نماز مغربین کے بعد مسجد خضراء میں منعقد ہوں گی۔
إنا لله وإنا إليه راجعون
