تصاویر میں دیکھیں امام حسین(ع) کے عزاداروں نے عاشور کی رات کربلا میں کیسے گزاری

ما بین الحرمین میں شب عاشور کا منظر

بتاؤں کربلا میں کیسے گزاری عاشور کی یہ رات


کوئی تلاوت کرتا ہے اور پڑھتا ہے کوئی یہ صلاۃ


بکھرے لاشوں کے درمیاں کنبہ کیسے سنبھالے گی زینب


عزاداروں کو تو شب بھر رلاتی رہی بس یہ بات


شب عاشور کربلا میں جس پہ بھی نظر پڑی وہ غم والم سے نڈھال دکھائی دیا


ہر آنکھ کربلا والوں کے مصائب پر آنسو بہاتی رہی


ہر شخص ماتم کرتا ہوا ملا


جدھر دیکھو مجلس عزاء برپا ہے


ہر سمت صف ماتم بچھی ہوئی ہے


ہر ایک کا دل اپنے مظلوم آقا حسین(ع) کی مدد و نصرت کے لیے تڑپ رہا ہے


ہر عزادار کے خون کا قطرہ قطرہ غم و غصہ اور شہادت کے عزم سے جوش مار رہا ہے


ہر مومن صبح سب سے پہلے اپنے مظلوم آقا کے قدموں پہ اپنی جان نچھاور کرنا چاہتا ہے


ہر کوئی رسول کی بیٹیوں کے خیموں کو لوٹ مار اور آگ سے بچانا چاہتا ہے


لیکن افسوس


صد افسوس


کہ اس زمانے کے فاصلے نے ہمارے پیروں میں بیڑیاں ڈال دیں ہم اپنے امام کی 61ہجری میں تو مدد نہ کر سکے لیکن جب تک ہم زندہ ہیں اپنے آقا کی مظلومیت کا ماتم کرتے رہیں گے اور ان پر ظلم کرنے والوں کے خلاف آواز بلند رکھیں گے اور دنیا کو حسین ابن علی(ع) کا انسانیت نواز پیغام دیتے رہیں گے اور اپنے وقت کے امام کے ظہور کا ہر لمحہ انتظار کریں گے تاکہ ان کی آمد کے بعد کربلا کے ہر ظلم کا بدلہ لے سکیں۔۔۔۔۔

قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: