روضۂ عباس(ع) کے خدام کی طرف سے زوجۂ مرجعِ اعلیٰ آیت اللہ سیستانی کی وفات پر اظہارِتعزیت

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے اعلیٰ دینی قیادت، آیت اللہ العظمٰی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلّه الوارف) کی اہلیہ مرحومہ کی وفات پر تعزیت پیش کی۔

نجف اشرف کے معروف مسجد "جامع الخضراء" میں منعقدہ مجلسِ فاتحہ میں شرکت کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے نائب سیکرٹری جنرل عباس موسی، مجلسِ ادارہ کے اراکین اور متعدد اعلیٰ عہدیداران نجف اشرف پہنچے، کہ جہاں خدامِ روضۂ عباس(ع) نے مرحومہ کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور اُن کے درجات بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

ایک جلیل القدر دینی خانوادے سے نسبت رکھنے والی یہ مرحومہ، آیت اللہ سید میرزا حسن کی صاحبزادی اور عظیم المرتبت مرجع تقلید، مجددِ شیرازی (قدّس سرّہما) کی پوتی تھیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: