عزاءِ طويريج کے جلوس میں شامل دسیوں لاکھ عزادار حرم حضرت عباس(ع) کے تین مرکزی دروازوں سے داخل ہوئے

عزاءِ طويريج کے ماتمی جلوس میں اس سال کئی ملین عزاداروں نے شرکت کی کہ جن کا تعلق دنیا کے مختلف ممالک سے تھا۔


عزاءِ طويريج کے جلوس میں دسیوں لاکھ عزاداروں کی شرکت کے پیش نظر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اس جلوس عزاء کے لیے بہت زیادہ انتظامات کیے تھے روضہ مبارک نے رضاکاروں کی مدد سے جلوس کے راستے میں جگہ جگہ پانی کی سبیلیں لگائيں اور متعدد جگہ پر فواروں کی مدد سے عزاداروں پر پانی چھڑکنے کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

عزاءِ طويريج کا جلوس دوڑتا ہوا پہلے خیام حسینی کے پاس آتا ہے اور پھر وہاں سے تیزی سے بھاگتے ہوئے امام حسین(ع) کے حرم میں پہنچتا ہے اور وہاں سے نکل کر دوڑتے ہوئے مابین الحرمین سے گزر کر علمدار وفا حضرت عباس(ع) کے حرم میں داخل ہو جاتا ہے۔

اس سال جلوس میں شامل دسیوں لاکھ عزاداروں کے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں داخلے کے لیے مابین الحرمین کی طرف کھلنے والے تین مرکزی بڑے گیٹ مختص کیے گئے اور خروج کے لیے باب قبلہ سمیت دیگر ابواب کو استعمال کیا گیا اور عزاءِ طویریج کی ابتدا سے اختتام تک خون کو گرما دینے والے جوشیلے ماتمی نعرے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے لاؤڈ سپیکروں سے سنائی دیتے رہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: