ایک لاکھ(100000) سے زیادہ مومنین کی نیابت میں عاشور کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے زیارت پڑھی

عاشور کے دن اپنی نیابت میں امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت پڑھوانے کے لئے ایک لاکھ سے زیادہ مومنین نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ویب سائٹ کے صفحہ {نیابت میں زیارت} میں اپنا اور اپنے عزیزوں کا نام درج کیا کہ جن کی طرف سے عاشور کے دن حرم میں فردا فردا زیارت پڑھنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اپنے سینکڑوں خدام اور ہزاروں رضاکار مومنین کو مامور کیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی عربی، انگلش، فارسی، فرینچ، ترکی اور اردو زبان میں موجود ویب سائٹ میں ''نیابت میں زیارت '' کا صفحہ خاص طور پر ان مومنین اور محبانِ اہل بیت کے لیے بنایا گیا ہے کہ جو کسی بھی وجہ سے کربلا آ کر امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زیارت نہیں کر سکتے۔

اس صفحہ میں اپنا نام اور مطلوبہ معلومات درج کرنے والے ہر شخص کی طرف سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام روضہ مبارک میں زیارت اور دو رکعت نماز پڑھتے ہیں۔

پورا سال ''نیابت میں زیارت '' کے صفحہ کے ذریعے لاکھوں مومنین دنیا کے ہر کونے میں بیٹھ کر اپنی طرف سے امام حسین علیہ السلام، حضرت عباس علیہ السلام اور دوسرے معصومین علیہم السلام کی زیارت پڑھواتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: