عشرہ محرم اور عاشوراء کے لیے طے کردہ انتظامی لائحہ عمل مکمل طور پر کامیاب رہا (حرم حضرت عباس{ع})

عاشوراء کے دن عزاداری کے جلوسوں اور عزاء طویریج کے جلوس کے اختتام کے بعد 10محرّم الحرام 1437هـ (24اکتوبر 2015ء) کو شام کے وقت روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ادارہ کے ترجمان نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک نے عشرہ محرم اور عاشوراء کے حوالے سے امن و امان اور دیگر خدماتی امور کے لیے جو طریقہ کار اور لائحہ عمل تیار کیا تھا وہ مکمل طور پر کامیاب رہا ہے اور کسی بھی حوالے سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور نہ ہی کسی بھی حوالے سے کسی خلل، بدنظمی اور مشکل کا سامنا ہوا ہے۔

ملکی سطح پر امن و امان کی صورت حال، دہشت گردوں کے مختلف علاقوں پر قبضے، سیکورٹی اداروں کی جںگ میں مصروفیت اور بہت سے دیگر سیاسی و غیر سیاسی امور کی وجہ سے یہ سال گزشتہ سالوں کی نسبت بہت مختلف ہے لیکن اس کے باوجود بھی سیکورٹی اور تمام انتظامات کے حوالے سے بھرپور کامیابی حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی برکات اور دونوں حرموں کے خدام، رضاکاروں اور کربلا کی حکومت کی مشترکہ کاوشوں اور پر خلوص جدوجہد کا نتیجہ ہے اور اس سلسلہ میں تعاون کرنے والے تمام احباب کا ہم دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور یقینا اس کا حقیقی اجر اللہ تعالی اور اہل بیت رسول(ص) ہی دیں گے۔

یہ بات واضح رہے عاشوراء کے المناک واقعہ کا پرسہ پیش کرنے اور عزاداری کے لیے کئی ملین زائرین کربلا آئے ہیں اور اس سال عاشوراء کے حوالے سے عزاداری کے قیام اور زائرین کے لیے کھانے پینے اور دیگر انتظامات و مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے کے عمل میں ہزاروں حسینی انجمنوں اور مختلف تنظیموں نے حصہ لیا۔
یہ بات بھی بتاتے چلیں کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی عربی، فارسی، ترکی، فرینچ اور اردو زبان میں نشر ہونے والی ویب سائٹ کے "نیابت کے زیارت" کے صفحہ میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد نے عاشورہ کی زیارت کے لیے اپنے نام درج کیے کہ جن طرف سے حرم میں زیارت پڑھنے کے لیے روضہ مبارک کے ادارہ نے خصوصی انتظامات کیے تھے۔


قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: