"اکیڈمی برائے انتظامی جدت" نے اپنے طلباء کے چوتھے بیج کے تحقیقی مقالات کی جانچ کا آغاز کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے پائیدار ترقی سے وابستہ "اکیڈمی برائے انتظامی جدت" نے اپنے طلباء کے چوتھے بیج کے تحقیقی مقالات پر باقاعدہ بحث و تنقید کا آغاز کر دیا ہے۔


اس حوالے سے شعبۂ اُمورِ طلباء کے انچارج احمد زروک نے بتایا کہ اس علمی اقدام کا مقصد ادارہ سے وابستہ افراد میں تحقیقی ذوق، فکری بالیدگی اور اختراعی رجحانات کو فروغ دینا ہے، تاکہ وہ اپنے شعبہ جاتی عمل کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر علمی بنیاد فراہم کر سکیں۔


انہوں نے واضح کیا کہ یہ تحقیقی مقالات ان اولین مطالعات میں سے ہیں جنہوں نے مقدس روضوں کے مختلف شعبہ جات میں ہونے والے عملی کاموں کو تحقیقی انداز میں پیش کیا ہے، اور یہی پہلو انھیں مستقبل کے لیے قیمتی علمی ماخذ بناتا ہے۔


زروک کے مطابق اکیڈمی نے تحقیقی مقالات کی جانچ کے لیے دو علمی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ ہر طالب علم اپنے مقالے کا خلاصہ، تحقیق کے نتائج اور سفارشات پیش کرتا ہے، جس کے بعد اس کی مفصل علمی و تنقیدی جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔ تمام عمل اعلیٰ تعلیمی معیارات اور تسلیم شدہ اصولوں کے مطابق انجام پاتا ہے، تاکہ علمی معیار میں بلندی کو یقینی بنایا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: