شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے ذی قار گورنریٹ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو دوسرے تعلیمی رابطہ فورم میں شرکت کی دعوت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ نے ذی قار گورنریٹ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو 19 اکتوبر کو شروع ہونے والے دوسرے تعلیمی رابطہ فورم میں شرکت کے لیے ایک باضابطہ دعوت نامہ دیا ہے۔

یہ فورم "نیشنل الکفیل یوتھ پروجیکٹ" کےتحت منعقد کیا جا رہا ہے، جس کی نگرانی شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے،سکول اینڈ یونیورسٹی ریلیشنز ڈویژن سے منسلک ایکٹیویٹی یونٹ کر رہا ہے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے جناب کرار الحسناوی نے کہا، "ذی قار گورنریٹ میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے دورے کا مقصد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے دوسرے تعلیمی رابطہ فورم میں شرکت کے لیے باضابطہ دعوت نامہ پہنچانا اور باہمی تعاون کو بڑھانا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "فورم گورنریٹ کے محکمہ تعلیم سے عملے کی نامزدگی میں معاون ثابت ہوگا، تاکہ وہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ساتھ رابطہ کار (کوآرڈینیٹر) کے طور پر خدمات انجام دیتے ہوئے صوبے کے عوام اور طلبہ کی خدمت میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: