العمید یونیورسٹی اورہائی انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کربلا کے مابین علمی و تدریسی تعاون کو فروغ دینے اور سائنسی و تعلیمی تجربات کے تبادلے پر اتفاق

العمید یونیورسٹی نے کربلا میں قائم ہائی انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے وفد کے ساتھ علمی و تدریسی تعاون کو فروغ دینے اور سائنسی و تعلیمی تجربات کے تبادلے کے طریقۂ کار پر تبادلۂ خیال کیا۔

ہائی انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کربلا کے سربراہ ڈاکٹر حسام الحسینی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ العمید یونیورسٹی کے کالج آف نرسنگ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یونیورسٹی کے معاون صدر برائے سائنسی امور ڈاکٹر میثم حامد قنبر اور یونیورسٹی کے معاون صدر برائے انتظامی و قانونی امور ڈاکٹرمشتاق كريم عبد الرحيم سے ملاقات کی۔

وفد نے کالج کے مختلف علمی و انتظامی شعبوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے لیبارٹریز، لیکچر ہالز، تدریسی منصوبوں اور انتظامی دستاویزاتی نظام کا جائزہ لیا، اور تعلیم اور ترقی کے میدان میں یونیورسٹی کی معیاری کامیابیوں کو سراہا۔

دونوں اداروں نے سائنسی تحقیق، تعلیم، اور تربیتی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا، بالخصوص انسٹی ٹیوٹ کے طلباء کو العمید یونیورسٹی کے نرسنگ کالج کی لیبارٹریز میں عملی تربیت فراہم کرنے کے حوالے سے باہمی اشتراک کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: