تصویری رپورٹ: ہر قوم و ملت اور ہر زبان بولنے والے کی زباں سے لبیک یا حسین لبیک یا حسین کی صدا آ رہی ہے

آج سے چودہ سو سال پہلے حضرت امام حسین(ع) نے کربلا کے میدان میں (هل من ناصر ینصرنا) کی تاریخ ساز صدا بلند کی تھی اور پھر اس کے بعد زمان و مکان دونوں ہی اس صدا کو قید و بند کی زنجیریں پہنانے میں ناکام ہو گئے، یہ صدا ہر زمانے اور ہر جگہ تک پہنچی، اور اس کے پھیلنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ہر زمانے میں ہر جگہ میں یہ صدا سنائی دے رہی ہے اور دنیا میں ہر زبان کا بولنے والا اس تاریخی صدا کو سن رہا ہے اور اسے سمجھ بھی رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔ہر جگہ سے اس صدا کے جواب میں "لبیک یا حسین" "لبیک یا حسین" کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ہر جگہ سے ظلم و ناانصافی کے خلاف "هیهات منّا الذلّة" کی صدا آ رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ ہر جگہ لوگ امام حسین(ع) کی مدد ونصرت کے لیے تیار نظر آتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ ہر جگہ باضمیر لوگ اس عہد کی تجدید کر رہے ہیں کہ اگر ہم کربلا میں ہوتے امام حسین پر یہ ظلم و ستم کے پہاڑ نہ گرنے دیتے۔۔۔۔۔۔۔۔ ہر مذہب و مسلک سے تعلق رکھنے والا باضمیر شخص اپنے لیے حسینی ہونے کی تمنا کر رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ دس محرم کے دن مغرب و مشرق میں موجود ہر جگہ میں امام حسین(ع) کی قربانیوں اور ان کے اصولوں کی یاد میں مجالس منعقد ہوئیں اور ماتمی جلوس نکالے گئے۔۔۔۔۔۔۔۔ انہی ماتمی جلوسوں میں چند کی تصاویر مشاہدین کی خدمت میں بھی پیش کرتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: