قرآن کمپلیکس کی جانب سے بغداد میں العمید مقابلہ برائے حفظ قرآن کی اختتامی تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن کمپلیکس کی جانب سے بغداد گورنریٹ میں العمید مقابلہ برائے حفظ قرآن کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی۔

کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ بغداد برانچ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جناب علی الخالدی نے بتایا، "یہ مقابلہ العمید کورسز پروجیکٹ برائے 2025 کے اختتامی مرحلے کے طور پر منعقد کیا گیا، جو کمپلیکس کے اہم قرآنی منصوبوں میں سے ایک ہے۔ اس مقابلےمیں منتخب حفاظ نے شرکت کی۔

شرکاء کو ان کے حفظ کردہ پاروں کی تعداد کی بنیاد پر پانچ زمروں میں تقسیم کیا گیا:

1. پانچ پارے،
2. دس پارے،
3. پندرہ پارے،
4. بیس پارے،
5. اور مکمل قرآن (تیس پارے)۔

انہوں نے مزید کہا، "اس مقابلے کا مقصد حفظ، صحیح تلفظ، تجوید اور دیگر قرآنی مہارتوں کو بہتر بنانا تھا۔ نیز انہیں اس امر کی ترغیب دینا تھا کہ وہ قرآنِ کریم کو اپنی زندگی کا منشور بنائیں۔"

تقریب کے اختتام پر فاتحین میں انعامات تقسیم کیے گئے، جب کہ تمام شرکاء کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ اسی طرح، مقابلے کے کامیاب انعقاد میں خدمات پیش کرنے والے افراد کو تعریفی اسناد اور اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔

یہ مقابلہ یہ اُن قرآنی پروگراموں کا ایک حصّہ ہے، جو قرآن علمی کمپلیکس کے زیر اہتمام منعقد کیے جاتے ہیں،جس کا مقصد حفظ قرآن ک یصلاحیتوں کو فروغ دینا اور معاشرے میں قرآنی ثقافت اورتعلیمات کو عام کرناہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: