روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے صحن اطہر میں شب جمعہ دعا ئےکمیل کی تلاوت کی بابرکت محفل کا انعقاد کیا گیا کہ جس میں مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
دعائے کمیل کی تلاوت کی یہ عبادتی تقریب روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام روحانی اور ایمانی ماحول میں منعقد ہوئی، اور اس میں زائرین کرام کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام اس بابرکت محفل کے لیے بھرپور انتظامات کرتے ہیں محفل کی جگہ کو معطر رکھنے کے لیے ایئر فریشنر اور اگربتیوں و بخور کا استعمال کیا جاتا ہے اور زائرین کے لیے دعاؤں کی کتابیں وہاں رکھی جاتی ہیں اور دیگر خدمات اور سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔



