آج امام حسین(ع) کی درسگاہ ہم سے داعش کے خلاف قیام اور اس کے خاتمے تک مسلسل جنگ کا مطالبہ کرتی ہے۔

روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل علامہ شیخ عبدالمہدی کربلائی نے جمعہ کے خطبہ میں کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام ہر نسل کے لیے ایک عظیم درسگاہ کی حیثیت رکھتے ہیں ہمیں امام حسین علیہ السلام سے صحیح فکر اور حقیقی اسلامی ثقافت ملتی ہے

عاشور کے دن نے جہاں زمین و آسمان کو خون کے آنسو رلایا وہاں عاشورہ نے ہر زمانے اور ہر نسل کے لیے ایثار وقربانی کی سبق آموز تاریخ کو بھی رقم کیا اور اصولوں اور حق کی سربلندی کے لیے ہر طرح کی طاغوتی طاقتوں اور ظالم جابر حکمرانوں سے بے خوف ٹکرانے کی بھی جرأت عطا کی

عاشورہ نے باطل طاقتوں اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف قیام کا ایسا علم بلند کیا ہے کہ جو رہتی دنیا تک سرنگوں نہیں ہو گا عاشورہ دہشت گردی کے خلاف ایسا شعلہ ہے جو تاقیامت بھڑکتا رہے گا

عاشورہ ہر زمانے میں شہادت و قربانی کی لازوال تحریک اور ہر زمانے کے دہشت گرد کے لیے موت کا پیغام ہے

امام حسین علیہ السلام کا قیام ہر زمانے میں موجود انسانیت کے ہر دشمن کے خلاف تھا اور جب تک دنیا سے ظالموں کا خاتمہ نہیں ہو جاتا یہ میام انسانیت کے دشمنوں کے لیے آتش فشاں بنا رہے گا۔

جب تک دنیا ظلم و ستم سے پاک نہیں ہو جاتی اس وقت تک امام حسین(ع) کی ظلم کے خلاف جنگ جاری رہے گی

آج امام حسین(ع) کی درسگاہ ہم سے داعش کے خلاف قیام اور اس کے خاتمے تک مسلسل جنگ، جبر و تحمل اور ایثار و قربانی کا مطالبہ کرتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: