روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ذکر اہلِ بیت علیہم السلام کے احیاء کے سلسلے میں ہفتہ وار مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا، جو استقبالیہ ہال میں منعقد ہوئی۔
مجلس کے مقرر نے مختلف موضوعات پر روشنی ڈالتے ہوئے ائمہ اہلِ بیت علیہم السلام کی سیرتِ طیبہ اور اسلامی اقدار کے فروغ و استحکام میں اُن کے گرانقدر کردار کا تذکرہ کیا۔
یہ مجلس عزاء اُن سلسلہ وار آگاہی و تعلیمی پروگراموں کا ایک حصہ ہے جو روضہ مبارک کی جانب سے اہلِ بیت علیہم السلام، اُن کے اصحاب اور جانثاروں کے ایام و مناسبات کی تجدید و احیاء کے لیے باقاعدگی سے منعقد کیے جاتے ہیں۔



