بغداد میں جاری عالمی نمائش میں "دار الکفیل برائے طباعت و نشر" کی منفرد حیثیت...

بغداد میں بیالیسویں(42) معرض بغداد الدولي کے نام سے جاری نمائش میں جہاں عراق کے مختلف شہروں اور دوسرے ممالک سے آئے ہوئے تجارتی ادارے اور کمپنیاں شریک ہیں وہاں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ذیلی ادارہ "دار الکفیل برائے طباعت و نشر" کا سٹال لوگوں کی نظروں کا مرکز بنا ہوا ہے۔

دار الکفیل برائے طباعت و نشر کے شعبہ تجارت کے انچارج محمد آل تاجر نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے کو بتایا ہے کہ "دار الکفیل برائے طباعت و نشر" نے اس عالمی نمائش میں پہلی مرتبہ شرکت کی ہے اس لیے ہم نے ہر ممکن طریقہ سے کوشش کی ہے کہ ہمارا سٹال یہاں موجود سینکڑوں سٹالوں میں اپنا خاص وجود ثابت کر سکے لہذا ہم نے اپنی تمام مطبوعات کو سٹال کا حصہ بنایا ہے اور پریس میں استعمال ہونے والی جدید ترین ٹیکنالوجی سے بھی لوگوں کو آگاہ کرنے کا انتظام کیا ہے اور اس نمائش کو دیکھنے والے افراد کو اپنی طرف کھینچنے کے لیے اپنے سٹال کے ڈیزائن کو بھی خصوصی طور پر تیار کیا ہے۔

ان تمام کاوشوں کی بدولت ہمیں اپنے مقاصد کو حاصل کرنے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

یہ بات واضح رہے کہ اس عالمی نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے نو ذیلی اداروں نے شرکت کی ہے اور ہر ایک نے اپنی مصنوعات کو اپنے اپنے سٹالوں میں رکھا ہے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی نمائندگی کرتے ہو‎ئے جن شعبوں نے اس عامی نمائش میں شرکت کی ہے ان کے نام یہ ہیں:

الكفيل فلاور اینڈ ٹری نرسری، الجود ملز برائے زرعی آلات، فكر وثقافت سیکشن، ضریح ساز ورکشاپ کہ جس نے حضرت عباس(عليه السلام) کی نئی ضریح کا ایک حصہ بھی نمائش کے لیے رکھا، معارف الإسلامية والإنسانية سیکشن، الكفيل أمنية موبائل کمپنی، نور الكفيل کمپنی برائے غذائی اشیاء، انجینیئرنگ پروجیکٹس سیکشن، دار الکفیل برائے طباعت و نشر اور عباس(ع) عسکری یونٹ
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: