شعبۂ تعلقات عامہ کی طرف سے منعقدہ دوسرے تعلیمی فورم کا اختتام اور ملک بھر کے 21 ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کی شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ تعقات عامہ کی طرف سے منعقدہ دوسرے تعلیمی رابطہ فورم کی سرگرمیاں چار روز تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو گئی ہیں۔ اس پروگرام میں ملک کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے ملک بھر کے 21 ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے نمائندگی 42 اساتذہ و ماہرینِ تعلیم نے کی۔


یہ فورم نیشنل الکفیل یوتھ پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر منعقد کیا گیا ہے، جس کا اہتمام شعبہ کے یونیورسٹی اور سکول ریلیشنز ڈویژن نے کیا ہے، جس کا مقصد تمام صوبوں کے تعلیمی اداروں کے ساتھ رابطے اور مشترکہ کوآرڈینیشن کو بڑھانا اور تعلیمی عمل میں تعاون کے لیے تعاون کے پل بنانا ہے۔


ڈویژن کے سکول ایکٹیویٹیز یونٹ کے سربراہ جناب حسین نعیم الکنانی نے اس موقع پر بتایا کہ یہ فورم دراصل روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور ملک کی تعلیمی ڈائریکٹوریٹز کے مابین تعاون و تکامل کے پل مضبوط کرنے کے لیے منعقد کیا گیا۔ اس دوران وفود کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تحت جاری متعدد تعلیمی منصوبوں سے بھی متعارف کرایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اسکول سرگرمیوں کی منظوری بھی دی گئی، جس میں ایسی مشترکہ سرگرمیوں اور پروگراموں کا خاکہ شامل ہے جو ملک بھر کی تعلیمی اداروں کے تعاون سے انجام پائیں گے۔ ان میں نمایاں طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریبات، اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے تربیتی کورسز اور علمی و فکری میلوں کا انعقاد شامل ہے۔

بغداد/رصافہ ثالثہ کی تعلیمی ڈائریکٹریٹ کے نمائندہ و رابطہ کار، ڈاکٹر قصی رکابی نے بھی وزارتِ تعلیم اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مابین جاری اشتراکِ عمل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وزارتِ تعلیم، روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تعاون سے مختلف علمی و تربیتی سرگرمیوں کے انعقاد پر کام کر رہی ہے۔ اس فورم کے دوران متعدد ممتاز ماہرینِ تعلیم اور منتظمین کو اعزازات سے بھی نوازا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس فورم میں پیش کیے گئے مباحث، تجاویز اور منصوبہ جات ایک واضح رہنما نقشہ فراہم کرتے ہیں، جو ہمارے طلباء کی بہتر خدمت اور باشعور، باصلاحیت نسل کی تیاری میں سنگِ میل ثابت ہوں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: