یہ پروگرام "الموعظة الحسنة" نامی منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد خواتین کی مذہبی، ثقافتی اور خطابی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔
شعبے کی سربراہ محترمہ تغرید تمیمی کے مطابق: امتحان میں عقائد کے مضمون کا پہلا سمسٹر شامل تھا، جس میں کربلا اور اس کے نواحی علاقوں کے 12 مراکز سے 260 طالبات نے شرکت کی۔ امتحانات نظم و ترتیب کے ساتھ لیے گئے، جو طالبات کے شعور اور تعلیمی وابستگی کی عکاسی کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ منصوبہ عقائد، فقہ، اخلاق، خطابت، اطوارِ حسینیہ اور احکامِ تلاوت جیسے مضامین پر مشتمل ہفتہ وار کلاسوں کے ساتھ ساتھ آگہی اور تربیتی ورکشاپس پر مشتمل ہے، جن کا مقصد خواتین کے دینی شعور کو اجاگر کرنا اور معاشرتی سطح پر ان کے مثبت کردار کو مضبوط بنانا ہے۔
تغرید التمیمی نے کہا کہ یہ سرگرمیاں روضۂ عباس(ع) کے اس وژن کی عکاس ہیں جس کے تحت باصلاحیت خواتین خطیبات تیار کی جا رہی ہیں، جو اہلِ بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو فروغ دیں اور اسلامی اقدار کو مضبوط بنیادوں پر استوار کریں۔





