بغداديوں کو ملا سو فیصد خالص شہد...

عراقی دارالحکومت بغداد میں جاری "معرض بغداد الدوليّ" نامی عالمی نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زراعت سیکشن سے منسلک الکفیل شہد بھی شریک ہے کہ جو نمایاں طور پر اس نمائش میں اپنی موجودگی اور لوگوں کو اپنی طرف کھنچنے میں بھرپور طریقہ سے کامیاب رہا ہے اور اس کی وجہ الکفیل شہد کے ہنی فارمز سے حاصل کردہ سو فیصد خالص شہد کی مختلف اقسام کی سٹال میں موجودگی ہے اور بعض لوگوں کے خیال میں اس کی وجہ شہد کی مکھیوں کے چھتے جیسی سٹال کی شکل ہے اور بعض کا خیال ہے کہ لوگوں کا یہ رش شہد کے حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک سے منسوب ہونے کی وجہ سے ہے۔

بہرحال وجہ جو بھی ہو لیکن جو نظر آ رہا ہے وہ الکفیل شہد کے سٹال سے خالص شہد خریدنے والے اہل بغداد کا رش ہے، نمائش کو دیکھنے والوں کو سٹال میں ناصرف خالص شہد دستیاب ہے بلکہ گھریلو دواؤں اور چہرے کے ماسک وغیرہ میں استعمال ہونے والا شہد کی مکھیوں کا بنایا ہوا چھتا بھی دستیاب ہے کہ جس کی مانگ شہد سے کم نہیں۔

واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زراعت کے شعبے میں شہد کے یونٹ نے شہد کے فارموں میں پیدوار کو بڑھانے اور اس سلسلہ میں مقامی سطح پر خود کفالت حاصل کرنے کے لئے جو اقدامات کئے تھے اس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ہیں زراعت کے شعبے میں شہد کے یونٹ کے قیام سے ہی یونٹ کا عملہ شہد کی زیادہ سے زیادہ اقسام اور اس کی پیداوار کو بڑھانے میں کوشاں ہے یونٹ نے کربلا اور دوسرے شہروں میں سو فیصد خالص شہد کے حصول کے لئے مختلف جگہ اپنے فارمز بنائے ہیں اور اس کے لئے ایسی جگہوں کا انتخاب کیا ہے کہ جہاں زیادہ سے زیادہ مقدار میں پھول اور ایسے پودے موجود ہیں کہ جن سے شہد کی مکھیاں شہد کو حاصل کرتی ہیں۔ جہاں شہد کے فارموں میں شہد کی مکھیوں کی زیادہ سے زیادہ مشرقی اقسام کو شامل کیا گیا ہے وہاں ( Apis mellifera carnica ) اور (Apis mellifera ligustica) وغیرہ کے بھی فارم قائم کئے ہیں تاکہ روضہ مبارک کے شہد کے یونٹ میں مغربی ممالک میں موجود شہد کی اقسام کو بھی پیدا کیا جا سکے اس سلسلہ میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور پیداوار کو بڑھانے کے لئے جدید ریسرچ سے استفادہ کیا جا رہا ہے اور فارموں کی دیکھ بھال کے لیے ماہر ترین افراد کو تعینات کیا گيا ہے۔

یاد رہے اس عالمی نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دس ذیلی اداروں نے شرکت کی ہے اور ہر ایک نے اپنی مصنوعات کو اپنے اپنے سٹالوں میں رکھا ہے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی نمائندگی کرتے ہو‎ئے جن شعبوں نے اس عالمی نمائش میں شرکت کی ہے ان کے نام یہ ہیں: الكفيل فلاور اینڈ ٹری نرسری، الجود ملز برائے زرعی آلات، فكر وثقافت سیکشن، ضریح ساز ورکشاپ کہ جس نے حضرت عباس(عليه السلام) کی نئی ضریح کا ایک حصہ بھی نمائش کے لیے رکھا، معارف الإسلامية والإنسانية سیکشن، الكفيل أمنية موبائل کمپنی، نور الكفيل کمپنی برائے غذائی اشیاء، انجینیئرنگ پروجیکٹس سیکشن، دار الکفیل برائے طباعت و نشر اور عباس(ع) عسکری یونٹ
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: