نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے پروجیکٹس لوگوں کی نظروں کا مرکز بن گئے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے انجینیئرنگ پروجیکٹس سیکشن نے عراقی دارالحکومت بغداد میں جاری "معرض بغداد الدوليّ" نامی عالمی نمائش میں اپنے سٹال کے ذریعے لوگوں کو حیرت میں ڈال رکھا ہے اور اپنے چند پروجیکٹس کے ماڈلز کی بدولت لوگوں کی نظروں کا مرکز بنا ہوا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے انجینیئرنگ پروجیکٹس سیکشن نے اپنے سینکڑوں تکمیل شدہ اور زیر تعمیر منصوبوں میں سے صرف چند منصوبوں کے ماڈلز اور ڈیزائنز کو نمائش کے لیے رکھا ہے کہ جن میں روضہ مبارک کی توسیع اور صحن پہ چھت کا منصوبہ، الکفیل ہسپتال، الکفیل ہوٹل، الکفیل ریڈیو سٹیشن، الکفیل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ وغیرہ کے ماڈلز شامل ہیں نمائش کو دیکھنے والے ایک طرف تو ان منصوبوں کے شاندار نقشوں اور ڈیزائنز کو دیکھ کر حیران ہوتے ہیں اور دوسری طرف ان کے تعجب کی وجہ یہ بھی ہے کہ روضہ مبارک اپنے محدود وسائل کے ذریعے اتنے بڑے بڑے منصوبوں پہ کس طرح سے کام کر رہا ہے اور کس طرح سے روضہ مبارک نے اپنے اتنے بڑے بڑے سینکڑوں منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا؟؟

مہمانوں کے استقبال اور ان کے سوالوں کے جوابات دینے کے لیے سٹال میں کھڑے ہوئے انجینیئرز تو لوگوں کو منصوبوں کے بارے میں ماہر تعمیرات ہونے کے ناطے خاص اصطلاحات اور مخصوص علمی انداز کے ذریعے بریف کر رہے ہیں لیکن اگر میں ہوتا تو لوگوں کے حیرت بھرے ہر سوال کے جواب میں بس یہی کہتا یہ سب مولا عباس کا فضل و کرم اور انتظام ہے......

یاد رہے اس عالمی نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دس ذیلی اداروں نے شرکت کی ہے اور ہر ایک نے اپنی مصنوعات کو اپنے اپنے سٹالوں میں رکھا ہے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی نمائندگی کرتے ہو‎ئے جن شعبوں نے اس عالمی نمائش میں شرکت کی ہے ان کے نام یہ ہیں: الكفيل فلاور اینڈ ٹری نرسری، الجود ملز برائے زرعی آلات، فكر وثقافت سیکشن، ضریح ساز ورکشاپ کہ جس نے حضرت عباس(عليه السلام) کی نئی ضریح کا ایک حصہ بھی نمائش کے لیے رکھا، معارف الإسلامية والإنسانية سیکشن، الكفيل أمنية موبائل کمپنی، نور الكفيل کمپنی برائے غذائی اشیاء، انجینیئرنگ پروجیکٹس سیکشن، دار الکفیل برائے طباعت و نشر اور عباس(ع) عسکری یونٹ
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: