روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل کا الکفیل ہسپتال کا دورہ اور مریضوں کی عیادت....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل علامہ احمد صافی نے آج الکفیل ہسپتال کا دورہ کیا اور عملے کی کارکردگی اور دیگر امور کا جائزہ لینے کے لیے تمام شعبوں کا معائنہ کیا اور ہسپتال میں موجود مریضوں کی عیادت کی۔

اس دورہ میں علامہ صافی نے ہسپتال میں کام کرنے والے غیر ملکی ڈاکٹروں سے بھی ملاقات کی اور ان کی میڈیکل کے ذریعے انسانیت کی خدمت کو عظیم ترین عمل قرار دیا۔

یاد رہے کہ الکفیل ہسپتال (5,000م2)رقبہ پر مشتمل ہے اور اس کی عمارت کی 6 منزلیں ہیں اس ہسپتال میں 12 آپریشن تھیٹر اور دیگر طبعی شعبوں کے دسیوں ہال اور کمرے ہیں اس ہسپتال میں 135 مریضوں کو ایڈمیٹ کرنے کی گنجائش ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: