روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر وثقافت سیکشن کی 250سے زیادہ موضوعات پر مشتمل کتابیں معرض بغداد الدوليّ کا حصہ ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر وثقافت سیکشن کے ڈپٹی ڈاریکٹر سید عقیل یاسری نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے کو بتایا ہے کہ بیالیسویں معرض بغداد الدوليّ نامی بین الاقوامی نمائش کے ضمن میں جہاں عراق اور دوسرے ممالک سے آئے ہوئے کتابی اور غیر کتابی ادارے اپنی مصنوعات کے سٹال لگائے بیٹھے ہیں وہاں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر وثقافت سیکشن نے اپنے اسٹال کو 250 سے زیادہ موضوعات پر مشتمل مختلف کتابوں سے زینت دی ہوئی ہے کہ جن کو خریدنے والوں کا رش ختم ہونے میں نہیں آ رہا، سٹال میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر و ثقافت سیکشن کی طرف سے شائع کی گئی کتابیں، رسالے اور ہفت روزے رکھے گئے ہیں اس کے علاوہ مذکورہ سیکشن کے تابع کام کرنے والے بچوں کے تعلیم و تربیت کے شعبے کی طرف سے شائع ہونے والی بچوں کی کتابیں، کہانیاں اور رسالے بھی رکھے گئے ہیں.

یاسری نے کہا ہے کہ کتابوں کے علاوہ مرکز الکفیل برائے طباعت نے شیشے اور سنگ مرمر کی اشیاء اور چھوٹی بڑی گھڑیوں پر پرنٹ شدہ تصاویر اور خوبصورت تحریروں کو بھی نمائش میں رکھا ہوا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا انٹرنیٹ کا شعبہ اور حرم کی رسمی ویب سائٹ (www.alkafeel.net) بھی اس نمائش میں شریک ہے اور انٹرنیٹ کے شعبہ کے افراد حرم کی عربی، انگلش، فارسی، ترکی، فرانسیسی اور اردو زبان کی ویب سائٹوں کے بارے میں بڑی بڑی کمپیوٹر سکرینوں کے ذریعے آنے والے مہمانوں کو معلومات مہیا کر رہے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی لائبریری اور مخطوطات کے شعبہ نے تعلیمی میدان سے منسلک افراد کی سہولت کے لیے حرم کی الیکٹرانک کتابوں کی لائبریری کو بھی نمائش میں شامل کیا ہے کہ جو لاکھوں کتابوں، ہزاروں نادر خطی و قلمی کتابوں اور مختلف موضوعات پر ہزاروں یونیورسٹی تھیسز پر مشتمل ہے۔

یاد رہے اس عالمی نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دس ذیلی اداروں نے شرکت کی ہے اور ہر ایک نے اپنی مصنوعات کو اپنے اپنے سٹالوں میں رکھا ہے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی نمائندگی کرتے ہو‎ئے جن شعبوں نے اس عالمی نمائش میں شرکت کی ہے ان کے نام یہ ہیں: الكفيل فلاور اینڈ ٹری نرسری، الجود ملز برائے زرعی آلات، فكر وثقافت سیکشن، ضریح ساز ورکشاپ کہ جس نے حضرت عباس(عليه السلام) کی نئی ضریح کا ایک حصہ بھی نمائش کے لیے رکھا، معارف الإسلامية والإنسانية سیکشن، الكفيل أمنية موبائل کمپنی، نور الكفيل کمپنی برائے غذائی اشیاء، انجینیئرنگ پروجیکٹس سیکشن، دار الکفیل برائے طباعت و نشر اور عباس(ع) عسکری یونٹ
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: