روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلیکس کے ذیلی ادارے مرکز برائے قرآنی مطالعات و تحقیق کی جانب سے اس کے نئے تحقیقی منصوبے **"سلسلہ یخشٰی"** کی پہلی کتاب شائع کر دی گئی ہے، جس کا عنوان ہے:
(الشواهد القرآنية في كتاب الخلاف للشيخ الطوسي -قدّس سرّه-: دراسة تفسيرية).
یہ علمی منصوبہ قرآنی ثقافتی کی معرفت کی بنیاد رکھنے اور قرآن فہمی کے میدان میں اپنے ـ بزرگ علماء کی خدمات کو اجاگر کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے، تاکہ انھیں تحقیقی اداروں میں رائج علمی و منہجی اصولوں کے مطابق جدید علمی و تحقیقی اسلوب میں پیش کیا جا سکے۔
اس کتاب میں محقق نے **فقہی پہلو سے متعلق قرآنی شواہد کو موضوع بنایا ہے، جنہیں **شیخ طوسی (قدس سرہ)** نے اپنی معروف تصنیف "الخلاف" میں ذکر کیا ہے، تاکہ امامیہ اثنا عشریہ اور دیگر فقہی مکاتبِ فکر کے مابین اختلافی مسائل کو واضح کیا جا سکے۔
یہ کتاب دونوں قرآنی دلائل اور متفق علیہ احادیث پر مبنی مکاتبِ فکر کی فقہ کا علمی و موضوعی تجزیہ پیش کرتی ہے، اس میں عقائدی و فکری پہلوؤں کو بھی پیشِ نظر رکھا گیا ہے، جو اکثر اس علمی دائرے میں نظرانداز ہو جاتے ہیں۔
