نمائش میں ایرانی سفیر کا زیادہ وقت حضرت عباس(ع) کی نئی ضریح کی زیارت اور حرم کے باقی سٹالز میں گزرا

عراق میں تعینات ایران کے سفیر حسن دانائی فر آج بغداد میں جاری معرض بغداد الدوليّ نامی عالمی نمائش کو دیکھنے آئے اور جب وہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سٹالز میں پہنچے تو روضہ مبارک کی مصنوعات، فکری وثقافتی کاوشوں اور خاص طور پر حضرت عباس(ع) کے مرقد پر نصب کرنے کے لیے بنائی گئی نئی ضریح کو دیکھ کر وہ کافی دیر تک وہیں رکے رہے اور روضہ مبارک کے سٹالوں میں رکھی ہوئی اشیاء اور نئی ضریح کے بارے معلومات لیتے رہے۔

ایرانی سفیر نے سٹالز سے ظاہر ہونے والی روضہ مبارک کی بھرپور ترقی اور وسعت کو سراہا اور روضہ مبارک کے منصوبوں کو خوش آئند قرار دیا۔

سفیر نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں واقع ضریح ساز ورکشاپ اور اس کے کام کی بھی بہت تعریف کی اور اسے ترقی اور خودکفالت کی جانب اٹھنے والا کامیاب قدم قرار دیا۔

یاد رہے اس عالمی نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دس ذیلی اداروں نے شرکت کی ہے اور ہر ایک نے اپنی مصنوعات کو اپنے اپنے سٹالوں میں رکھا ہے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی نمائندگی کرتے ہو‎ئے جن شعبوں نے اس عالمی نمائش میں شرکت کی ہے ان کے نام یہ ہیں: الكفيل فلاور اینڈ ٹری نرسری، الجود ملز برائے زرعی آلات، فكر وثقافت سیکشن، ضریح ساز ورکشاپ کہ جس نے حضرت عباس(عليه السلام) کی نئی ضریح کا ایک حصہ بھی نمائش کے لیے رکھا، معارف الإسلامية والإنسانية سیکشن، الكفيل أمنية موبائل کمپنی، نور الكفيل کمپنی برائے غذائی اشیاء، انجینیئرنگ پروجیکٹس سیکشن، دار الکفیل برائے طباعت و نشر اور عباس(ع) عسکری یونٹ
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: