عرض بغداد الدوليّ نمائش کے اختتام پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سٹال کو بہترین اور پسندیدہ قرار دے دیا گیا

بغداد میں گزشتہ کئی دن سے جاری معرض بغداد الدوليّ نامی عالمی نمائش بروز منگل 10نومبر2015ء (28محرّم 1437هـ) کو اپنے اختتام کو پہنچ گئی اس نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اپنے دس سے زائد سٹالوں کے ذریعے بھرپور شرکت کی جس کی بدولت لوگوں نے روضہ مبارک کی ہر حوالے سے تعمیر و ترقی کو بہت قریب سے دیکھا اور روضہ مبارک کے سٹالوں سے خوب استفادہ کیا۔

اس عالمی نمائش کی اختتامی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سٹالوں کو نمائش کے بہترین اور لوگوں کے پسندیدہ ترین سٹالوں میں سے قرار دیا گیا اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کو اس سلسلہ میں اعزازی سند اور شیلڈ بھی دی گئی کہ جسے حرم کے سٹال کے انچارج نے وصول کیا۔

یاد رہے اس عالمی نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دس ذیلی اداروں نے شرکت کی اور اپنی مصنوعات کو سٹالوں میں نمائش کے لیے رکھا روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی نمائندگی کرتے ہو‎ئے جن شعبوں نے اس عالمی نمائش میں شرکت کی ان کے نام یہ ہیں: الكفيل فلاور اینڈ ٹری نرسری، الجود ملز برائے زرعی ادویا و آلات، فكر وثقافت سیکشن، ضریح ساز ورکشاپ کہ جس نے حضرت عباس(عليه السلام) کی نئی ضریح کا ایک حصہ بھی نمائش کے لیے رکھا، معارف الإسلامية والإنسانية سیکشن، الكفيل أمنية موبائل کمپنی، نور الكفيل کمپنی برائے غذائی اشیاء، انجینیئرنگ پروجیکٹس سیکشن، دار الکفیل برائے طباعت و نشر اور عباس(ع) عسکری یونٹ
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: