شعبہ طبی امور نے حرم مطہرسے وابستہ عملے کو انفلوئنزا وائرس سے بچانے کے لئے ویکسینیشن مہم مکمل کر لی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ طبی امور نے حرم مطہرسے وابستہ افراد اور عملے کو انفلوئنزا وائرس سے تحفظ فراہم کرنے اور اس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے شروع کی گئی ویکسینیشن مہم کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی ہے۔

شعبہ کے معاون سربراہ جناب ماہِر خالد نے بتایا کہ"شعبہ سے وابستہ نرسنگ ٹیموں نے یہ مہم ایک ماہ کے دوران تین مرحلوں میں مکمل کی، جس کےدوران 1285 ملازمین ، جو روضہ مقدس کے اندر اور باہر مختلف سائٹس پر خدمات انجام دے رہے ہیں، کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔"


انہوں نے مزید کہا کہ:"یہ مہم روضہ مبارک کی اُن مسلسل فلاحی و صحت عامہ سے متعلق کاوشوں کا حصہ ہے جن کا مقصد اپنے عملے کو موسمی امراض سے محفوظ رکھنا اور ان میں صحت، صفائی اور احتیاطی تدابیر سے متعلق شعور کو فروغ دینا ہے۔ اس کے ساتھ ہی شعبہ طبی امور کی جانب سے احتیاطی اور صحت عامہ سے متعلق پروگراموں کا تسلسل بھی جاری ہے، جو ایک محفوظ اور صحت مند ماحول کی تشکیل میں معاون ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: