روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے بغداد یونیورسٹی میں سالانہ عاشوراء ثقافتی سیمینار کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے یونیورسٹی تعلقات کے شعبہ نے نوجوانوں اور طلاب کی تعلیم و تربیت کے لیے شروع کیے جانے والے فتیة الکفیل الوطنی پروگرام کے ضمن میں بروز منگل 10نومبر 2015ء (27محرّم 1437هـ) کو بغداد یونیورسٹی میں چوتھے سالانہ عاشوراء سیمینار کا انعقاد اس عنوان کے تحت کیا: امام حسين عليه السلام ہی ایک پختہ نہج اور ہمیشہ رہنے والا راستہ ہیں۔

امام حسین علیہ السلام کی شہادت اور انقلاب کربلا کی یاد میں منعقد ہونے والے عاشوراء سیمینار کا آغاز قاری سيد حيدر جلوخان نے تلاوت قرآن مجید سے کیا، اس کے بعد بغداد یونیورسٹی کے چانسلر کے نمائندگی میں ڈاکٹر اسامہ عاني نے خطاب کیا اور اپنے خطاب میں کہا: آج ہم روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ساتھ مل کر امام حسین علیہ السلام کی شہادت کی یاد منانے کے لیے چوتھے سالانہ عاشوراء سیمینار میں یہاں جمع ہوئے ہیں کہ ہمارے لیے خوشی اور قابل فخر بات ہے۔ امام حسین علیہ السلام شجاعت، فداکاری اور محمدی رسالت کے لیے اخلاص کا عظیم ترین پیکر و نمونہ ہیں، امام حسین علیہ السلام ایسی درسگاہ ہیں کہ جہاں سے ہمیں ہر طرح کی رہنمائی اور اعلی ترین اصول میسسر ہوتے ہیں کیونکہ امام حسین علیہ السلام ہی ہر زمانے کے لیے اپنے جد امجد رسول اكرم صلى الله عليه و آله و سلم کی حقیقی درسگاہ ہیں، امام حسین علیہ السلام انقلاب کا ایسا فلسفہ ہیں جس کے ہمیشہ باقی رہنے کی گواہی تاریخ انسانی دیتی ہے، امام حسین علیہ السلام کے اصول پوری دنیا میں امن و حریت کی بنیاد شمار ہوتے ہیں کیونکہ امام(ع) کا قیام پوری انسانیت میں عدل و انصاف کا نظام رائج کرنے، ہر معاشرے میں امن و امان اور مل جل کر رہنے اور تمام مظلوم انسانوں کے دفاع کے لیے اعلی ترین اصولوں پر مشتمل ہے۔

اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ڈپٹی سیکرٹری بشیر محمد جاسم نے خطاب کیا اور امام حسین علیہ السلام کے قیام، امام مہدی عجل اللہ فرجہ کے ظہور اور ہماری ذمہ داریوں کے بارے میں گفتگو کی اور موجودہ دہشت گردوں اور داعش کو یزیدیت کی جدید شکل قرار دیا۔

اس کے بعد امام حسین علیہ السلام کے بارے میں قصائد پڑھے گئے کہ جن کو کا شرف روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے ترانہ پڑھنے والے گروپ نے حاصل کیا۔

اس کے بعد ڈاکٹر علی سامرائی نے امام حسین علیہ السلام کے قیام کے اغراض و مقاصد کے بارے میں خطاب کیا۔

اس سیمینار میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پرنٹنگ پریس میں چھپنے والے قرآن مجید کے بارے میں ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

تقریب کے آخر میں اس سیمینار کے انعقاد کے حوالے سے بھرپور کردار ادا کرنے والے احباب اور مقررین کو شیلڈز اور انعامات دئیے گئے۔

اس کے بعد عراق کے مقدس مقامات کی طرف سے لگائی گئي کتابی نمائش کا افتتاح کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: