عراق کی وزیر صحت الکفیل ہسپتال میں...

گزشتہ روز عراق کی وزیر صحت ڈاکٹر عديلہ حمود نے الکفیل ہسپتال کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں میں جا کر ہسپتال کے طریقہ کار اور کارکردگی کو دیکھا اور اسی طرح سے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت بھی کی۔

وزیر صحت نے الکفیل ہسپتال کے دورے کے دوران کہا کہ مجھے ہماری وزارت کے بہت سارے افراد نے بتایا کہ غیر ملکی اور عراقی ڈاکٹروں کی ٹیمیں مل کر اس ہسپتال میں کام کر رہی ہیں اور دنیا کے ماہر ترین سرجنوں کی بڑی تعداد یہاں وہ تمام آپریشن کر رہی کہ جن کے لیے پہلے عراقیوں کو ملک سے باہر جانا پڑتا تھا لہذا میں آج خود ہسپتال کو دیکھنے اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی کاوشوں اور ہسپتال کے عملے کی تمام خدمات کا شکریہ ادا کرنے آئی ہوں، میں نے ہسپتال کے ہر شعبے میں مریضوں کے علاج کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کو استعمال ہوتے دیکھا ہے یہ ہسپتال عراق میں طب کی دنیا کا قابل فخر نمونہ ہے۔

یاد رہے کہ الکفیل ہسپتال (5,000م2)رقبہ پر مشتمل ہے اور اس کی عمارت کی 6 منزلیں ہیں اس ہسپتال میں 12 آپریشن تھیٹر اور دیگر طبی شعبوں کے دسیوں ہال اور کمرے ہیں اس ہسپتال میں 135 مریضوں کو ایڈمیٹ کرنے کی گنجائش ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: