روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حضرت فاطمہ(ع) کے یوم شہادت (بمطابق دوسری روایت) کے احیاء کے لیے مجالس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شُعبہ خطابت برائے تبلیغِ حسینی کی جانب سے حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے یوم شہادت (بمطابق دوسری روایت) کے احیاء کے لیے عزاداری اور مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ مجالس روضہ مبارک کے اندرونی صحنِ مطہر میں منعقد ہو رہی ہیں اور ان میں زائرین اور مومنین کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

مجلس کے خطیب، شیخ علی موحان نے اپنے خطاب میں سیدہ نساء العالمین حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے فضائل، سیرتِ طیبہ، علم، فصاحت اور حکمت کے بارے میں گفتگو کی، اور رسولِ اکرم(ص) کے نزدیک حضرت زہراء(ع) کی بلند منزلت اور ان کے دفاعِ نبوت و امامت کے کردار کو اجاگر کیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی انتظامیہ کی جانب سے اہلِ بیت(ع) سے منسوب ایام غم میں مجالسِ عزاء کے انعقاد کو ہمیشہ خصوصی اہمیت دی جاتی ہے، تاکہ ان کی یاد کو زندہ رکھا جائے اور ان کے علم و فضائل کو عام کیا جا سکے۔
.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: