آیت اللہ العظمی سید سیستانی کے دفتر کے اعلان کے مطابق چہلم امام حسین(ع) تین دسمبر کو ہو گا

نجف اشرف میں موجود سپریم دینی رہنما آيت الله العظمى سيد علی حسینی سيستانی(دام ظلّه الوارف) کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 14نومبر 2015ء صفر کے مہینہ کی پہلی تاریخ اور 3دسمبر 2015ء کو 20صفر اور چہلم امام حسین(ع) ہے۔

لہذا بروز جمعرات 3دسمبر کو عراق اور پوری دنیا میں امام حسین علیہ السلام کا چہلم نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

یاد رہے کہ اربعین یعنی چہلم امام حسین(ع) کے دن امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرنا مومن کی علامات میں سے ایک علامت ہے اور ہر سال سینکڑوں ملین لوگ اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر کربلا آ کر امام حسین علیہ السلام کی زیارت سے شرف یاب ہوتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: