روضۂ مبارک حضرتِ عباس(ع) کی جانب سے شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر میں شرکت کے لیے تیاریاں مکمل

روضۂ مبارک حضرتِ عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلکس نے 44ویں سالانہ بین الاقوامی شارجہ کتاب میلے میں اپنی شرکت کے لیے اپنی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

کمپلیکس کے سربراہ ڈاکٹر مشتاق العلی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ کمپلیکس نے شارجہ بین الاقوامی کتاب میلے میں شرکت کے لیے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے، اور یہ شرکت تحقیقاتی شعبہ جات کی تالیفی و علمی کاوشوں کے ذریعے عربی اور عالمی سطح پر علمی و قرآنی اداروں سے تعارف و تبادلۂ تجربات کی ایک نئی کوشش ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ روضۂ مبارک حضرتِ عباس(ع) کی یہ شرکت قرآنِ کریم کی ثقافت کو عالمی سطح پر فروغ دینے کے مشن کا حصہ ہے، تاکہ اس کے اخلاقی و سماجی اثرات کے ذریعے انفرادی و اجتماعی اصلاح اور سماج کے استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

دوسری جانب قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ کے سربراہ ڈاکٹر مہند میالی نے کہا کہ شارجہ بین الاقوامی کتاب میلہ دنیا کے ممتاز ترین علمی و ثقافتی اجتماعات میں سے ایک ہے، جس میں 120 سے زائد ممالک شرکت کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں ہماری تیاریاں چار ماہ قبل شروع کی گئی تھیں، جن میں علمی تصانیف کا اندراج اور متعلقہ کتب کی تیاری شامل تھی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: