روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مہمان خانہ میں علم کی پرچم کشائی اور پیدل آنے والے زائرين کا استقبال

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام ہر سال یکم صفر کو نجف کربلا روڈ پہ واقع روضہ مبارک کے مضیف (مہمان خانہ) میں علم کی پرچم کشائی کی ایک تقریب منعقد کرتے ہیں کہ جس تقریب کے ضمن میں مہمان خانہ میں مجلس عزاء اور ماتم داری ہوتی ہے اور مولا عباس(ع) کا علم وہاں لگے پول پہ بلند کیا جاتا ہے اور مہمان خانہ میں لہراتا ہوا یہ علم اس بات کی علامت ہے مہمان خانہ کے دروازے پیدل کربلا آنے والے زائرین کی خدمت کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔

لہذا ہر سال کی طرح اس سال بھی مضیف میں یکم صفر کو ایک تقریب منعقد ہوئی کہ جس کی ابتدا تلاوت قرآن مجید سے ہوئی، تلاوت کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دینی امور کے سیکشن کے سربراہ علامہ صلاح كربلائی نے امام حسین(ع)، حضرت عباس(ع) اور اہل بیت کے فضائل و مصائب بیان کیے، علامہ صلاح کے خطاب کے بعد عربی نوحہ خواں حميد طوريجاوی نے نوحہ پڑھا اور نوحہ خوانی کے اور ماتم کے دوران علم کو بلند کیا گیا۔

نجف کربلا روڈ پہ واقع روضہ مبارک کے مضیف (مہمان خانہ) میں لہرایا جانے والا یہ علم انتہائی اعلی نوع کے کپڑے سے بنایا گیا ہے اور اس کی علم لمبائی 17میٹر اور چوڑائی 13میٹر ہے اور اس کی مجموعی مساحت221مربع میٹر ہے، اس علم کے دونوں طرف یہ عبارت لکھی ہوئی ہے: السلام عليك يا حامل لواء الحسين{عليه السلام}، اور جس پول پر یہ علم لہرا رہا ہے اس کی لمبائی 40میٹر ہے. اس تقریب میں شریک روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مجلس ادارہ کے رکن سيد عدنان موسوی نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: حضرت أبو الفضل العباس(عليه السلام) کے علم کا بلند ہونا اس بات کی علامت ہے کہ اگر مولا عباس(عليه السلام) کے ہاتھ قلم نہ ہوتے تو قیامت تک یہ علم ان کے ہاتھوں میں بلند رہتا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: