شوگر کے عالمی دن الکفیل ہسپتال نے 5000 سے زیادہ افراد کا مفت شوگر ٹیسٹ کیا

دنیا کے اکثر ممالک میں 14نومبر کو ذیابیطس (شوگر) سے بچاؤ کا عالمی دن منانایا جاتا ہے اس دن کے منانے کا مقصد عوام میں ذیابیطس کی بیماری کے حوالہ سے شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے کیونکہ ذیابیطس کے مرض میں ہونے والا روز بروز اضافہ صحت کا سنگین چیلنج بنتا جا رہا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر انتظام کام کرنے والے الکفیل ہسپتال نے شوگر کے عالمی کے دن کے موقع پر ڈنمارک کی کمپنی Novo Nordisk کے تعاون سے بین الحرمین میں شوگر آگاہی کیمپ لگایا کہ جس میں الکفیل ہسپتال کے عملہ نے 5000 سے زیادہ افراد کا مفت شوگر ٹیسٹ کیا اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے کتابوں کی چھپائی کے ادارے مطبعةُ دار الكفيل للتوزيع والنشر نے ذیابیطس سے آگاہی اور بچاؤ کے عنوان پر لکھی گئيں ہزاروں کتابیں اور پمفلٹ لوگوں میں مفت تقسیم کیے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: