تصویری رپورٹ: سونے سے تیار شدہ بالائی حصہ(افريز) کی شمولیت کے بعد حضرت عباس(ع) کی نئی ضریح

حضرت ابو الفضل العباس(عليه السلام) کی نئی ضریح مبارک کو بنانے کا کام بغیر کسی وقفے کے جاری و ساری ہے ہر نئے حصے کی تنصیب کے بعد ضریح مبارک ایک نئی شکل اور دیدہ زیب صورت میں ظاہر ہوتی ہے۔

حال ہی میں حضرت عباس علیہ السلام کی نئی ضریح کے بالائی حصہ (افريز) کو سونے سے تیار کرنے کے بعد فریم پر نصب کیا گیا ہے۔

خوبصورت ڈیزائن اور دلکش نقش ونگار پر مشتمل سونے سے بنا یہ حصہ (افريز) 18ٹکڑوں سے مکمل ہوا ہے اور ہر ٹکڑا کی چوڑائی (128سم)، اونچائی(35سم) اور موٹائی(1ملم) ہے اور اس کو تیار کرنے کے لیے (180كلو گرام) خالص سونا استعمال کیا گیا ہے۔

اس حصہ کے اوپر اور نیچے قرآنی آیات کی پٹی کو نصب کیا جائے گا۔ پہلے اس حصہ (افريز) کو چاندی سے بنا کر اس پہ سونے کا پانی چڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن 18اپریل 2015ء کو جب روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد صافی نے ضریح ساز ورکشاپ کا دورہ کیا تو اس وقت ایک میٹنگ کے بعد اس حصہ کو چاندی کی بجائے سونے سے تیار کرنے کا اعلان کیا گیا اور اب اس حصہ کو مکمل کر لینے کے بعد فریم پر نصب بھی کر دیا گیا ہے۔

افريز کی تنصیب کے مراحل اور اس حصہ کی شمولیت کے بعد نئی ضریح کی تازہ ترین تصاویر کو آپ ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: