بصارت نہیں لیکن بصیرت قرآن کے نور سے منور ہے...

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ نے گزشتہ رات ایک پرنور محفل قرآن کا انعقاد کیا کہ جس میں اُن قاریانِ قرآن اور حافظانِ قرآن نے شرکت کی جن کی بینائی کسی وجہ سے باقی نہ رہی۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن میں منعقد ہونے والی اس محفل قرآن میں تلاوت کا شرف حاصل کرنے والے سب قاریانِ قرآن کا تعلق "منظّمة البصيرة لرعاية المكفوفين" نامی این جی او سے تھا کہ جنھوں نے اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن مجید کے ذریعے صحن میں ایک سحر کی سی کیفیت طاری کر دی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: