شعبے کے معاون سربراہ، جناب ماہر خالد نے بتایا:
"یہ مرکز، جو امام صادق علیہ السلام کمپلیکس کے پیچھے باب الخان کے علاقے میں واقع ہے، متولیِ شرعی حضرت آیت اللہ العظمٰی سیّد احمدصافی (دام عزّه) کی منظوری سے قائم کیا گیا ہے، تاکہ روضہ مبارک سے منسلک سٹاف اور زائرین کو طبی خدمات فراہم کی جا سکیں،نیز بڑی دینی مناسبات اور بڑے زیارتی اجتماعات کے دوران ایک ایمرجنسی مرکز کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "سیّد جواد الحسناوی نے اپنے اس دورے کے دوران مرکز کے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا، تاکہ ہر شعبے کی ضروریات اور ترقیاتی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔ یہ تمام شعبہ جات مرحلہ وار، کربلا کے محکمۂ صحت کے اشتراک سے فعال کیے جا رہے ہیں، تاکہ مستفیدین کو علاج معالجے کی بہترین خدمات اور طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "یہ مرکز مرد و خواتین پر مشتمل طبی عملے کو معاونت فراہم کرتا ہے، جو شب و روز (۲۴ گھنٹے) روضہ مبارک حضرت اباالفضل العباسؑ کے اطراف میں مختلف مقامات پر خدمات انجام دے رہا ہے۔"











