بصرہ اور اسکے گردونواح کے ہر راستہ میں اہلِ بصرہ اور ہمسایہ ممالک سے آئے ہوئے زائرین کربلا کی جانب پیدل جاتے نظر آ رہے ہیں

نامناسب موسم، سخت سردی اور شدید بارشوں کے باوجود بصرہ کے آخری کنارے سے اربعین کی زیارت کے لیے کربلا کی جانب پیدل آنے والے چند ہزار افراد کا قافلہ اب لاکھوں افراد کے قافلے میں تبدیل ہو چکا ہے اور اس میں بصرہ کے تمام علاقوں اور ہمسایہ ممالک کے مومنین کی بڑی تعداد بھی شامل ہو گئی ہے اور جیسے جیسے یہ قافلہ آگے بڑھتا جائے گا اس میں مزید لوگ ملتے جائيں گے اور چند دن میں ہی اس حسینی قافلے میں پیدل چلنے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہو جائے گی۔
بصرہ کے مومنین اور مقامی حکومت نے پیدل چلنے والے زائرین کے استقبال اور انھیں تمام تر سہولیات و ضروریات مفت مہیا کرنے کے لیے وافر مقدار میں انتظامامت کیے ہیں۔
ہر جگہ کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے زائرین کو پانی چائے اور دوسرے مشروبات دینے کے لیے مومنین چوبیس گھنٹے سبیلیں لگائے کھڑے ہیں اور مومنین کے آرام اور رہائش کے لیے اہل منطقہ نے گھروں، امام بارگاہوں اور عارضی کیمپوں میں وسیع انتظامت کیے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: