آسمانِ شہادت پہ چمکنے والی نئی کہکشاں کو امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے خدام نے زمین پہ الواداعی سلامی پیش کی

5صفر 1437هـ (18 نومبر2015ء) کو حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے خدام نے علی اکبر(ع) برگيڈ (لواء علي الأكبرعليه السلام) سے تعلق رکھنے والے شہداء کے تشیع جنازہ میں شرکت کی اور آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد انھیں الواداعی سلامی پیش کی۔

آسمانِ شہادت پہ چمکنے والے ان شہداء نے عراق اور اس کے مقدسات کے دفاع کے لیے مرجعیت کی پکار پہ لبیک کہا اور صوبہ صلاح الدین میں جاری آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کیا۔

عالمی دہشت گردوں اور انسانیت کے دشمنوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے ان شہداء کے جنازے ایک جلوس کی شکل میں امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک میں لائے گئے جہاں روضہ مبارک امام حسین(ع) کے سیکرٹری جنرل علامہ شیخ عبدالمہدی کربلائی نے نماز جنازہ پڑھائی کہ جس میں مومنین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی، اس کے بعد شہداء کے جنازوں کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں لایا گیا کہ جہاں زیارتی رسومات کی ادائيگی کے بعد حرم کے خدام نے شہداء کو الوداع کیا۔

واضح رہے کہ علی اکبر برگيڈ (لواء علي الأكبر) کی تشکیل روضہ مبارک امام حسین(ع) کی طرف سے کی گئی اور اس برگيڈ کے جوان اس وقت متعدد محاذوں پہ اپنی شجاعت و بہادری کی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: