صوبہ ميسان کا ہر شخص یا تو كربلا کی جانب پیدل چل پڑا ہے یا وہ زائرین کی خدمت میں مشغول ہے

عراق کے صوبہ میسان کے مرکزی شہر عمارہ سے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے نے خبر دی ہے کہ پورے صوبے کے تمام علاقوں کے لوگ اپنا گھربار چھوڑ کر بچوں، بوڑھوں اور خواتین سمیت اربعین امام حسین(ع) کی پُرعقیدت رسومات کی ادائيگی کے لیے کربلا کی جانب پیدل چل پڑے ہیں اور جو افراد یہاں موجود ہیں وہ کربلا کے راستوں میں پیدل جانے والے زائرین کے لیے کھانے پینے اور آرام کے انتظامات میں مصروف ہیں۔

اس وقت عمارہ کا شہر پچھلے علاقوں سے پیدل آنے والے زائرین سے مکمل بھرا ہوا ہے اور کربلا جانے والے تمام راستوں میں عقیدہ، ایمان اور انسانی اصولوں کے کعبہ امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لیے پیدل جانے والے زائرین نظر آ رہے ہیں۔ اس راستہ میں صوبہ میسان کے رہنے والوں نے جگہ جگہ بڑے بڑے خیمے اور عارضی کیمپ لگائے ہوئے ہیں کہ جن میں زائرین کے سونے اور کھانے پینے کے بھرپور اور وافر انتظامات موجود ہیں۔

صوبے کی مقامی حکومت بھی زائرین کی خدمت کے لیے ہر ممکن وسائل استعمال کر رہی ہے امن و امن کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے پولیس اور نیم فوجی دستے ہر جگہ تعینات ہیں، زائرین کو میڈیکل کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پورے راستے میں ہر جگہ میڈیکل ڈسپنسریاں موجود ہیں کہ جن میں دن رات ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ زائرین کی خدمت میں مصروف ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: