روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن کے مغربی حصہ میں بنائے گئے
زیرِ زمین ہال "سرداب امام حسین(ع)" میں برقی سیڑھیوں کی تنصیب کا کام مکمل ہو گيا ہے اور اس کا استعمال شروع بھی کر دیا گیا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے انجینیئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے چیف انجینیئر ضياء مجيد صائغ نے بتایا ہے کہ اس برقی سیڑھی کو جنوبی کوریا کی کمپنی ہونڈائی سے بنوایا گیا ہے اور حرم میں ہمیشہ رہنے والے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی ڈیزائنگ اور تیاری میں اسے اعلی ترین معیار اور بہترین کوالٹی خصوصیات کا حامل بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ خواتین کے لیے مختص کردہ "سرداب امام حسین(ع)" کی نقشہ سازی اور تعمیر کا کام عراقی کمپنی "شركة أرض القدس للمقاولات الإنشائية" نے مکمل کیا ہے اور اس کا رقبہ (1000م2) ہے کہ جو لمبائی میں تقريباً (66میٹر) اور چوڑائی میں (14.2میٹر) ہے۔