ولاء و عقیدت کا قافلہ اپنی منزل کی جانب گامزن ہے اہل بصرہ زائرین کو الوداع کر رہے ہیں اور اہل ناصریہ زائرین کے استقبال کیلئے کھڑے ہیں

لاکھوں افراد پر مشتمل اہل بصرہ کا قافلہ کربلا کی جانب گامزن ہے اور اپنے ولاء وعشق اور عقیدت کے کعبہ "امام حسین(ع)" کی اربعین کے موقع پر زیارت کرنے کے لیے کئی دن سے پیدل کربلا کی طرف بڑھ رہا ہے۔

لیکن اس قافلہ میں اب اہل بصرہ تنہا نہیں ہیں بلکہ اس میں عراق کے دوسرے شہروں کے مومنین کے علاوہ ایران، کویت، سعودیہ اور بہت سے دوسرے ممالک کے زائرین بھی شامل ہو چکے ہیں کہ جو اپنے اپنے ممالک سے بصرہ ائرپورٹ یا کویت اور ایران کے باڈر سے عراق پہنچے ہیں اور وہاں سے کربلا کی جانب پیدل چل پڑے ہیں۔

اس وقت ولاء و عشقِ حسینی کا یہ قافلہ صوبہ بصرہ کی آخری حدود عبور کر کے صوبہ ذی قار اور ناصریہ شہر میں داخل ہو رہا ہے جہاں کے مومنین نے ان کے استقبال اور ان کی خدمت کے لیے تمام تر انتظامات کر رکھے ہیں اور مقامی حکومت نے اپنے تمام تر وسائل کو زائرین کی خمت کے لیے وقف کر رکھا ہے۔

الکفیل نیٹ ورک کے فوٹوگرافروں نے ہمیں جنت کے اس راستہ سے کچھ تصاویر بھیجی ہیں جن کو آپ بھی ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: