روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دفتر متولیِ شرعی برائےامورِ نسواں کے ذیلی ادارے شعبۂ حسینی خطابت برائے خواتین کی جانب سے العمید یونیورسٹی کے کالج آف بیسک ایجوکیشن کی طالبات کے لیے حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا۔
مجلس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس کے بعد ''سیدہ فاطمہ(ع)… ہر دور اور ہر زمانے کے لیے ایک عظیم نمونہ" کے عنوان سے ذاکرہ نے خطاب کیا۔ اس خطاب میں سیدۂ کونین کی مبارک سیرت اور انسان و ایمان کی بیداری میں ان کے ریادی کردار کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔





