أبي الفضل العباس(ع) سکولز میں سائنس سبجیکس کو لیباٹری میں پڑھانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تعلیم و تربیت سیکشن کے تحت چلنے والے ابي الفضل العباس(ع) سکولز کے تعلیمی بورڈ نے بچوں میں تعلیمی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ دلچسبی کو بڑھانے اور آسان ترین طریقہ سے بچوں کو علمی مواد سمجھانے کے لیے چند نئے احکامات جاری کیے ہیں کہ جن کے تحت اب ابي الفضل العباس(ع) سکولز میں تمام سائنس سبجیکس کے پیریڈز اس مضمون کی متعلقہ لیباٹری میں ہوا کریں گے اور سمجھنے اور سمجھانے کے لیے موضوع کے اعتبار سے لیباٹری میں موجود اشیاء کو استعمال کرنا اور عملی طور پر استاتذہ اور طلاب کے لیے تجربات کرنا بھی ضروری ہو گا اور اسی طرح طلاب کے لیے ہفتے میں چند پیریڈز لائبریری میں گزارنا بھی لازمی ہو گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: