اگر کوئی حقیقی اسلام کو جاننا چاہتا ہے تو اسے اربعین امام حسین(ع) کے موقع پہ عراق آنا چاہیے اربعین امام حسین(ع) اُس حقیقی اسلام کا ایک چھوٹا سا سیمینار ہے کہ جس کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم لے کر آئے اور جس کو بچانے کے لیے امام حسین علیہ السلام نے شہادت کو اختیار کیا اور جس کے پیغام کو دنیا تک پہنچانے کے لیے امام حسین علیہ السلام کے پیروکار کئی دن سے اپنے گھر بار کو چھوڑ کر پیدل کربلا کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
لہذا دنیا کو حقیقی اسلام امام حسین علیہ السلام اور اہلبیت(ع) کی تعلیمات میں ملے گا۔ یزید اور اس کی طرح کے دوسرے خلفاء سے حقیقی اسلام نہیں مل سکتا کہ جنہوں نے دہشت گردی، قتل و غارت گری اور مکاریوں سے خلافت پہ قبضہ کیا، اسلام کے انسانیت نواز مذہب کو دہشت گردانہ مذہب کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا اور حضرت علی(ع) اور ان کی اولاد کو رسول(ص) کا حقیقی وارث اور نائب ہونے کی پاداش میں ہر طرح کے ظلم کا نشانہ بنایا۔
آج دنیا میں موجود تمام دہشت گرد یزید اور یزید جیسے نام نہاد خلفاء کے پیروکار ہیں کہ جو اپنے دہشت گرد اماموں کی طرح دنیا میں خون کی ہولی کھیل رہے ہیں اور انسانیت نواز اسلام کے چہرہ کو مسخ کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔
بہرحال اربعین امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لیے عراق کے تمام جنوبی شہروں کی طرح ناصریہ کے لوگ بھی لاکھوں کی تعداد میں کربلا کی جانب پیدل آ رہے ہیں اور ناصریہ سے پچھلے شہروں کے مومنین اس وقت ناصریہ سے گزر کر اپنے عقیدت کے کعبہ امام حسین(ع) کے شہر کربلا کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
گزشتہ چند دن سے ناصریہ اور اس کے گرد و نواح کا سارا علاقہ پیدل آنے والے لاکھوں زائرین سے مکمل بھرا ہوا ہے اور یہ رش مزید چند دن تک باقی رہے گا۔
اس وقت ناصریہ کے تمام مومنین اپنی حیثیت سے بڑھ کر زائرین کی خدمت کر رہے ہیں ہر گھر میں زائرین کی رہائش اور کھانے پینے کا انتظام موجود ہے ہر جگہ زائرین کی خدمت کے لیے ہر طرح کی اشیاء سے مزین چھوٹے بڑے خیمے لگے ہوئے ہیں ناصریہ کا ہر فرد زائرین کی خدمت میں دوسرے افراد سے سبقت لے جانا چاہتا ہے اور امام حسین(ع) کے زائرین کے خادم کا لقب حاصل کرنا چاہتا ہے۔
الکفیل نیٹ ورک کے فوٹوگرافروں نے ناصریہ اور اس کے گرد ونواح سے جنت کے اس راستہ سے کچھ تصاویر ہمیں بھیجی ہیں جن کو آپ بھی ذیل میں دیکھ سکتے ہیں: