روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اربعین امام حسین(ع) کے موقع پہ آنے والے زائرین کے استقبال اور خدمت کیلئے پہلے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے تھے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اربعین امام حسین(ع) کے موقع پہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کے لیے کربلا آنے والے زائرین کے استقبال اور خدمت کے لیے پہلے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے تھے اور اس کے لیے ایک جامع لائحہ عمل بھی تیار کر لیا تھا کہ جس کے مطابق عمل کرتے ہوئے ماہ صفر کی ابتدا سے ہی زائرین کی ہر حوالے سے خدمت کا سلسلہ شروع کر دیا گیا تھا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے زائرین کی رہائش، کھانے، پینے، سیکورٹی، ٹرانسپورٹ، دینی و فقہی معلومات کی فراہمی اور دیگر ہر طرح کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کربلا شہر کے اندر اور کربلا سے باہر دوسرے علاقوں میں وسیع پیمانے پہ انتظامات کیے ہیں اور اپنے تمام سیکشنوں کے ملازمین اور ہزاروں رضاکاروں کی مدد سے مسلسل زائرین کی خدمت میں سرگرم عمل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: