دنیا کا طویل ترین حسینی عَلم دیالیٰ کے مومنین اور عسکری رضاکاروں کے ہاتھوں میں...

چند دن پہلے الکفیل نیٹ ورک کے رپوٹر نے ہمیں عراق کے صوبہ ذی قار میں امام حسین علیہ السلام کے نام پہ ہر طرح کے کھانوں سے بھرے دنیا کے طویل ترین دسترخوان کے لگائے جانے کی خبر دی کہ جو دسیوں کلو میٹر لمبا تھا اور آج ہمیں کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے عقیدت مندوں کے ہاتھوں میں دنیا کا طویل ترین پرچم نظر آیا اور یہ پرچم کسی ملک یا قوم کا نہیں بلکہ تمام انسانوں اور انسانیت کے محسن امام حسین علیہ السلام کا تھا کہ جس کی لمبائی (2525 میٹر) یعنی ڈھائی کلو میٹر سے بھی زیادہ ہے۔

عاشور کے دن کربلا میں امام حسین علیہ السلام کا علم حضرت عباس علیہ السلام کے فولادی ہاتھوں میں تھا اور آج دنیا کے طویل ترین حسینی علم کو اٹھانے کا شرف عراق کے شہر دیالا کے مومنین اور دیالیٰ سے تعلق رکھنے والے عسکری رضاکاروں نے حاصل کیا۔

آج کربلا میں دیالا کے رہنے والوں نے امام حسین علیہ السلام کی قربانیون کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک جلوس نکالا کہ جس میں دیالیٰ کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے دسیوں ہزار افراد نے شرکت کی، اس جلوس میں دیالیٰ کے قبائل کے سرداروں، دیالا کی صوبائی حکومت کے ارکان، دیالیٰ کے سرکاری اداروں کے افسران اور ملازمین اور دیالیٰ سے تعلق رکھنے والے عسکری رضاکاروں کی بھی بڑی تعداد شریک تھی کہ جنہوں نے دنیا اس طویل ترین حسینی عَلم کو اپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھا تھا اس علم پر نو مرتبہ (لبّيك يا حسين) اور ایک مرتبہ (لبّيك يا عباس) لکھا ہوا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: