مختلف شہروں سے کربلا کی جانب پیدل چلنے والے مومنین اب بڑی تعداد میں کربلا پہنچنا شروع ہو گئے

ویسے تو امام حسین(ع) کی زیارت کے لیے اپنے شہروں سے پیدل چلنے والے مومنین کے چھوٹے چھوٹے قافلے ماہ صفر کی ابتدا ہی سے کربلا پہنچنا شروع ہو گئے تھے لیکن بروز منگل 11صفر 1437هـ (24نومبر 2015ء) سے پیدل کربلا پہنچنے والے زائرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، مختلف شہروں سے کربلا تک کا سفر پیدل طے کر کے پہنچنے والے زائرین نجف – كربلا روڈ اور بابل – كربلا روڈ سے جوق در جوق بہت بڑی تعداد میں کربلا میں داخل ہو رہے ہیں۔ اس وقت پورے عراق میں کربلا کی جانب آنے والے تمام راستے امام حسین علیہ السلام سے محبت و عقیدت اور لامحدود ولاء کی عملی عکاسی کر رہے ہیں سینکڑوں کلو میٹر کا فاصلہ پیدل طے کر کے کربلا آنے والے یہ دسیوں لاکھ لوگ اور ان کی خدمت کے لیے دن رات مصروف عمل لاکھوں مومنین اپنے اس عمل سے امام حسین علیہ السلام اور ان کے امن و سلامتی اور سعادت و خوشحالی کے مشن سے اپنی وابستگی کا عملی مظاہرہ کر رہے ہیں۔

اور وابستگی کا یہ اعلان یزیدیت اور دہشت گردی سے نفرت اور بیزاری کا کھلا اور واضح اعلان بھی ہے آج پوری دنیا میں جتنے بھی دہشت گرد ہیں وہ سب کے سب یزید اور اس جیسے نام نہاد خلفاء کو اپنا امام اور پیشوا مانتے ہیں اور انھی کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے انسانوں کا قتل عام کرتے ہیں۔

الکفیل نیٹ ورک کے فوٹو گرافروں نے کربلا کی حدود میں آتے زائرین کی کچھ تصاویر ہمیں ارسال کی ہیں جنھیں آپ بھی ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: