اپنا نام لکھیں اور اربعین امام حسین(ع) کے دن مولا کے حرم میں اپنی نیابت میں مظلوم کربلا کی زیارت پڑھوائیں

الکفیل نیٹ ورک دنیا کے ہر کونے میں رہنے والے اُن تمام محبانِ اہل بیت(ع) کو اپنی نیابت میں بلا معاوضہ زیارتِ اربعینِ امام حسین(ع) پڑھوانے دعوت دیتا ہے کہ جو کسی وجہ سے اربعین امام حسین(ع) کے دن کربلا نہیں آ سکتے۔

حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام فرماتے ہیں:

مومن کی پانچ علامات ہیں1۔روزانہ اکاون(51) رکعت نماز پڑھنا۔ 2۔ اربعین امام حسین(ع) یعنی امام حسین(ع) کے چہلم کےدن اُن کی زیارت کرنا۔ 3۔ دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہننا۔ 4۔ مٹی پہ سجدہ کرنا۔ 5۔ بسم الله الرحمن الرحيم اونچی آواز میں پڑھنا۔

پس اس فرمان کو مدنظر رکھتے ہوئے الکفیل نیٹ ورک نے اعلان کیا ہے کہ اربعین امام حسین(ع) کے دن جو محبانِ اھل بیت علیھم السلام کسی وجہ سے اربعین امام حسین(ع) کے دن مظلوم کربلا امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی زیارت کے لیے نہیں آ سکتے اور وہ اپنی طرف سے اور اپنے کسی زندہ یا مرحوم عزیز کی طرف سے اربعین امام حسین(ع) کے دن مظلوم کربلا امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی زیارت نیابت میں زیارت پڑھوانا چاہتا ہے وہ الکفیل نیٹ ورک کے "نیابت میں زیارت" کے صفحہ میں نام درج کر دے جس کا بھی یہاں نام درج ہو گا اس کی طرف سے حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کا کوئی خادم مولا کے حرم میں زیارت اور دو رکعت نماز پڑھے گا۔

اپنے یا اپنے کسی عزیز کی طرف سے نیابت میں زیارت پڑھوانے کے لیے اس لنک کو استمال کریں اور نام درج کریں:

https://alkafeel.net/zyara/lang-ur
قارئین کے تبصرے
2 | syed Fahar Abbas | 27/11/2015 | Pakistan
Asslamu-ul-ika Ya Aba Abdillah.
1 | waqar asghar bilgrami | 27/11/2015 | Pakistan
labbaik ya hussain
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: